پی ٹی آئی سے منحرف ہونے والوں کی واپسی کے لیے رابطہ شروع

مشکل وقت میں پی ٹی آئی چھوڑنے والے 90 فیصد رہنماؤں نے واپسی کے لیے رابطے شروع کیے،
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی قیادت اور دوستوں کے ذریعے رابطے کیے گئے، پارٹی چھوڑنے والے رہنماؤں نے واپسی کے لیے پی ٹی آئی میں سازگار ماحول پیدا کرنے کی درخواست کی۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی قیادت نے رہنمائوں کی واپسی کو پی ٹی آئی بانی کی اجازت سے مشروط کر دیا ہے جن سے پارٹی میں واپسی کے لیے رابطہ کیا گیا ہے ان میں پی ٹی آئی کے درجنوں سابق وزرا، ساتھی اور رہنما بھی شامل ہیں۔