پینٹاگون نے اسٹریٹجک میزائل یوکرین کو منتقل کر دیے، روسی میڈیا

روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پینٹاگون نے اسٹریٹجک میزائل یوکرین کو منتقل کر دیے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق طویل فاصلے تک مار کرنے والے اسٹریٹجک ہتھیار رواں ماہ یوکرین کو منتقل کر دیے گئے ہیں۔
روسی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ATACMS میزائل یوکرین کے لیے امدادی پیکج کا حصہ ہیں۔
اس سے قبل روسی وزارت دفاع نے گزشتہ ہفتے تین اسٹریٹجک میزائلوں کو روکنے کا دعویٰ کیا تھا۔