حکومت کی جانب سے ایک بار پھر پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان آگیا ہے،
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں اضافہ کردیا ہے۔
پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد لوکل سفر بھی مشکل ہوگیا، ٹرانسپورٹر مالکان نے ازخود کرایوں میں اضافہ کردیا۔
گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 20 فیصد تک اضافہ کردیا جس سے شہری پریشان ہوگئے۔
ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹرز بھی اپنے کاروبار کے متاثر ہونے سے پریشان ہیں۔
شہریوں کا مطالبہ ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جائے تاکہ مشکلات میں کمی آسکے۔