(سی ٹی ڈی) نے ڈی آئی خان میں مارے گئے 8 دہشت گردوں کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مارے گئے دہشت گردوں میں انتہائی مطلوب دہشت گرد جہانزیب بھی شامل ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک لڑکی بھی جاں بحق ہوئی،
کسٹمز پولیس کے مطابق مارے گئے دہشت گرد بھتہ خوری، سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔
سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد تخریب کاری کی منصوبہ بندی کے لیے آگے بڑھ رہے تھے، دہشت گردوں کے فرار کے راستے بند کر دیے گئے ہیں،
دہشت گردوں کی موجودگی کا خدشہ ہے، مدد کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔