“خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کیے گئے آپریشن کے دوران فائرنگ سے 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔”
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 5 اپریل کو سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گرد مارے گئے۔ .آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم تھے اور ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ محکمہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقے کے لوگوں نے آپریشن کو سراہا، انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں کسی بھی دوسرے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔