کراچی سمیت سندھ کے بیشتر علاقوں میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت زیریں سندھ میں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے جب کہ کراچی میں موسم خراب رہنے کا امکان ہے۔ اگلے 24 گھنٹوں میں گرمی برقرار رہے گی۔محکمہ موسمیات نے سکھر، گھوٹکی، لاڑکانہ، نواب شاہ اور بالائی و وسطی سندھ میں درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی بھی پیش گوئی کی ہے۔