مقبوضہ کشمیر میں عید پر بھی مودی سرکار کی ریاستی دہشت گردی جاری، کشمیری مسلمانوں کو جامع مسجد سری نگر اور مرکزی عیدگاہ میں نماز کی ادائیگی سے روک دیا گیا۔
عید کے روز بھی بھارتی مقبوضہ وادی جموں و کشمیر میں بھارتی حکومت کی جانب سے محاصرے، گھر گھر تلاشی اور پرتشدد کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہا۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کو بھی گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔