کندھ کوٹ: کچے کے علاقے میں پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی، ایک ڈاکو ہلاک

“کندھ کوٹ کے علاقے کچے میں پولیس اور رینج نے ڈاکوؤں کے خلاف مشترکہ کارروائی کی، جس میں سانول عرف سائیں بخش محمدانی نامی ڈاکو مارا گیا۔”

پولیس کا کہنا ہے کہ خیر شاہ کے علاقے میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور پولیس کی گولیوں سے سانول عرف سائیں بخش محمدانی نامی ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ پولیس کا آپریشن ڈاکوؤں کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گا۔واضح رہے کہ 19 اپریل کو پاکستان رینجرز اور پولیس نے اندرون سندھ کے علاقے کچے میں مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

پاکستان رینجرز اور سندھ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ضلع کشمور کے علاقوں گوٹھ غوث بخش بنگوار اور جاڑو خان ​​بنگوار میں کارروائی کی۔