آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی گئی ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق بھارتی کھلاڑی سوریا کمار یادیو بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں
جبکہ انگلش کرکٹر فل سالٹ دوسرے اور محمد رضوان تیسرے نمبر پر ہیں۔
نئی رینکنگ میں قومی کپتان بابر اعظم چوتھے نمبر پر ہیں جب کہ انگلش کپتان جوش بٹلر ترقی کے بعد 7ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
آل راؤنڈرز کی فہرست میں بنگلہ دیشی کھلاڑی شکیب الحسن سرفہرست ہیں۔
بولرز کی فہرست میں انگلش کھلاڑی عادل رشید سرفہرست ہیں جب کہ پاکستان کا کوئی بھی بولر ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بنا سکا۔
قومی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی 3 درجے بہتری کے بعد 12 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔