ریونیو بورڈ نے سٹیمپ ڈیوٹی بڑھانے کی سفارشات وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بھجوا دی ہیں۔
دستاویزات کے مطابق ای سٹیمپ پیپر کی فیس 100 روپے سے بڑھا کر 300 روپے کر دی گئی ہے، پراپرٹی سیل ایگریمنٹ ای سٹیمپ پیپر کی فیس 1200 روپے سے بڑھا کر 3000 روپے کر دی گئی ہے
جبکہ ای سٹیمپ پیپر کی فیس جائیداد کے علاوہ کسی بھی معاہدے کے لیے استعمال ہونے والی فیس 100 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
اسی طرح 200 روپے تک کے معاہدوں کے لیے ای سٹیمپ پیپر کی فیس 1200 روپے سے بڑھا کر 3000 روپے کر دی گئی ہے۔