اضافی گندم کی درآمد میں ملوث قرار دیے جانے والے افسران کے خلاف ایکشن شروع

زائد گندم کی درآمد میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی شروع
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے 4 معطل اہلکاروں کے خلاف تحقیقات کی منظوری دے دی ہے
جب کہ وزیراعظم نے معطل اہلکاروں کے خلاف سول کارروائی شروع کرنے کے لیے سیکرٹری تجارت محمد صالح احمد فاروقی کو تفتیشی افسر مقرر کیا ہے۔
سرونٹ ایفیشینسی اینڈ ڈسپلن رولز 2020 کے تحت تحقیقات کی جائیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل پلانٹ پروٹیکشن اللہ دتہ عابد اور فوڈ سیفٹی کمشنر ڈاکٹر وسیم کو معطل کر دیا گیا ہے
جبکہ ویٹرنری کمشنر اور ڈائریکٹر ڈی پی پی سہیل شہزاد کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ان اہلکاروں کو ناقص منصوبہ بندی اور غفلت کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔