سفارتی محاذ پر پاکستان کی مثبت پیش رفت جاری ہے، حالیہ پیش رفت میں کویت کے امیر اور قطر کے امیر نے وزیراعظم شہباز شریف کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف سے پاکستان میں کویت اور قطر کے سفیروں نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
ملاقات میں کویت کے سفیر نے امیر شیخ مشعل الحمد الجابر الصباح کا ایک خط وزیراعظم کے حوالے کیا۔
دوسری جانب قطر کے سفیر نے شیخ تمیم بن حمد الثانی کا خط بھی وزیراعظم شہباز شریف کے حوالے کیا،
جس میں قطر کے امیر نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرنے سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔
کویت اور قطر کے ساتھ تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے یہ ایک بڑی پیش رفت ہے،
متحدہ عرب امارات کا کویت اور قطر کا دورہ سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے میں کارگر ثابت ہوگا۔