جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عوام نے عام انتخابات میں 9 مئی کی کہانی کو دفن کر دیا ہے۔
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس وقت اقلیتی حکومت ہے کیونکہ پاکستان پیپلز پارٹی حکومت کا حصہ نہیں ہے۔
جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں کو پریشان ہونا ہوگا کہ ہمارے انتخابات متنازع ہیں، انتخابات کے مسلسل تنازعات سے جمہوریت کا کیس کمزور ہوتا ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس وقت ملک کا نظام خراب ہے، آئین موجود ہے لیکن اس پر عمل نہیں ہو رہا، 18ویں ترمیم کے لیے بھی سر جوڑ کر بیٹھے تھے، جب آئین پر عمل نہیں ہو رہا تو پھر آئین کیوں بنا؟
انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست کھلی سیاست ہے، اداروں کو اپنی حدود میں جانا ہو گا، 9 مئی کو انتخابات سے پہلے یا بعد کی صورتحال کا جائزہ لینا ہو گا، ادارے اب بند گلی میں جا چکے ہیں۔