اپنے حصے سے زیادہ قربانی دے چکے، خالد مقبول صدیقی
ایم کیو ایم پاکستان کے صدر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو ایم کیو ایم کے بغیر وزیراعظم نہیں بن سکتی تھیں،
خدشات کے باوجود انہوں نے وزیراعظم بننے کے لیے انہیں ووٹ دیا۔ ہم نے اپنے حصے کا بہت کچھ قربان کر دیا، اب کسی اور کی باری ہے۔
خالد مقبول صدیقی نے حیدرآباد کے قلعہ گراؤنڈ میں سانحہ پکا قلعہ کے شہداء کی برسی کے موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے سندھ کو متحد رکھنے کے لیے بھائی چارہ قائم کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔

اپنے حصے سے زیادہ قربانی دے چکے، خالد مقبول صدیقی
-