اپوزیشن اتحاد نے ملک گیر مہم چلانے پر اتفاق کیا۔ پاکستان تحریک تحفظ پاکستان نے بھی فیصل آباد اور کراچی میں جلسے کرنے پر انتظامیہ کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مشاورتی اجلاس میں اپوزیشن اتحاد نے ملک گیر مہم چلانے کا فیصلہ کیا اور حقیقی آزادی کی تحریک اور جدوجہد کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔
اپوزیشن رہنماؤں نے فیصل آباد اور کراچی میں جلسوں کی اجازت نہ دینے پر انتظامیہ کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔
واضح کیا کہ جلسہ عام کرنا ہمارا آئینی، قانونی اور جمہوری حق ہے۔ ریلی ہر حال میں نکالی جائے گی
اجلاس میں حکومت مخالف اتحاد نے گوادر میں دہشت گردی کے واقعے میں 7 معصوم اور بے گناہ افراد کے قتل اور لاہور ہائی کورٹ بار کے وکلاء پر وحشیانہ تشدد اور گرفتاری کی شدید مذمت کی۔
، پنجاب میں کسانوں کے ساتھ ہونے والے سلوک پر بھی تشویش اور اُن کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کسانوں کی تحریک کا ساتھ دینے کا اعلان کیا گیا۔