ا ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر ملنے کا دعویٰ ‘ ہلال احمر کی تردید

ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا گر کر تباہ ہونے والا ہیلی کاپٹر مل گیا ہے جب کہ ایرانی ہلال احمر نے اس کی تردید کی ہے۔
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر گھنی دھند کے باعث پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔
سرکاری میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر میں وزیر خارجہ حسین امیر عبدلعیان، مشرقی آذربائیجان کے گورنر ملک رحمتی اور صوبے میں ایرانی صدر کے نمائندے آیت اللہ محمد علی بھی سوار تھے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر ایران اور آذربائیجان کے سرحدی علاقے میں واقع ایرانی صوبے مشرقی آذربائیجان میں ایک ڈیم کا افتتاح کرنے کے بعد واپس آرہے تھے۔
ڈیم کے افتتاح کے موقع پر آذربائیجان کے صدر الہام علییف بھی موجود تھے۔
ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر گھنی دھند میں پہاڑی علاقے سے گزرتے ہوئے گر کر تباہ ہو گیا۔