بجٹ میں حکومتی اخراجات میں 235 ارب روپے کی کمی پر اتفاق کیا گیا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکسز کے نئے اہداف مقرر کر دیے، رواں مالی سال کے بجٹ میں حکومتی اخراجات میں 235 ارب روپے کی کمی پر اتفاق کیا گیا ہے
، ڈائریکٹ ٹیکس کا ہدف 4216 ارب روپے سے بڑھا کر 4597 ارب روپے کر دیا گیا ہے
، ایف بی آر نے اس کے حصول کے لیے سیلز ٹیکس کا نیا ہدف 3,45 ارب سے کم کر کے 3,166 ارب کر دیا اور فیڈرل ایکسائز ٹیکس کا ہدف 571 سے کم کر کے 561 ارب کر دیا۔
پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی وصولی کا ہدف 918 ارب روپے سے بڑھا کر 923 ارب روپے کر دیا گیا،
رواں مالی سال کے بجٹ میں حکومتی اخراجات میں 235 ارب روپے کی کمی اور سبسڈی کی رقم مختص کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
موجودہ مالی سال میں کوئی تبدیلی نہیں رہے گی۔