بجٹ میں کتابوں اور کاپیوں پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز

مالی سال 2024-25 کے بجٹ میں کتابوں اور کاپیوں پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز دی گئی۔
وفاقی حکومت کی جانب سے مالی سال 2024-25 کا بجٹ آئندہ ماہ پیش کیا جائے گا
جب کہ بجٹ سے قبل اسکولوں میں زیر تعلیم بچوں کے والدین کے لیے بری خبر آگئی ہے۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ بجٹ میں کتابوں اور کاپیوں پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔
کتابوں، پنسلوں اور قلموں پر ٹیکس چھوٹ بھی بجٹ میں ختم ہونے کا امکان ہے۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے مختلف شعبوں سے انکم ٹیکس میں چھوٹ ختم کرنے پر زور دیا تھا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے حکام بدھ کو وزیراعظم شہباز شریف کو آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بریفنگ دیں گے۔