نیب نے پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کے دفتر پر چھاپہ مار کر ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق نیب کی 16 رکنی ٹیم نے القادر یونیورسٹی ٹرسٹ کی تحقیقات کے سلسلے میں بحریہ ٹاؤن راولپنڈی فیز 2 کے دفتر پر چھاپہ مارا۔
د ملازمین سے پوچھ گچھ کی اور القادر یونیورسٹی ٹرسٹ کی دستاویز کے بارے میں دریافت کیا جس وقت نیب کی ٹیم نے بحریہ ٹاؤن کے دفتر پر چھاپہ مارا اس وقت ایلیٹ فورس کے علاوہ پولیس کی بھاری نفری موجود تھی۔
جنہوں نے چھاپے کے وقت بحریہ ٹاؤن جانے والی تمام سڑکوں کو مکمل طور پر سیل کر دیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ٹیم نے بحریہ ٹاؤن راولپنڈی فیز 2 کے دفتر کی تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک تلاشی لی اور دفتر کے کمپیوٹر اور دستاویزات قبضے میں لے لیں۔
ذرائع کے مطابق بحریہ ٹاؤن آفس کے عملے نے نیب ٹیم کو بتایا کہ القادری یونیورسٹی ٹرسٹ کے حوالے سے کوئی ریکارڈ موجود نہیں۔