بنگلہ دیش ‘ آسمانی بجلی گرنے سے 74افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

بنگلہ دیش میں 38 دنوں میں آسمانی بجلی گرنے سے 74 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
رپورٹ کے مطابق رواں ماہ کے ابتدائی دنوں میں آسمانی بجلی گرنے سے روزانہ 11 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوئے۔
اعداد و شمار کے مطابق 2021 تک ایک دہائی کے دوران جنوبی ایشیائی ممالک میں آسمانی بجلی گرنے سے 2800 افراد ہلاک ہوئے۔
یہ خلیج بنگال سے گھرا ہوا ہے اور یہاں اکثر آسمانی بجلی گرنے کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ آسمانی بجلی گرنے کے واقعات بھی موسمیاتی تبدیلی کی علامت ہیں۔