بھارت کی مختلف ریاستوں میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد افراد ہلاک ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست میزورم، آسام، میگھالیہ اور ناگالینڈ میں شدید بارشیں ریکارڈ کی گئیں،
اس دوران حادثات اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 37 ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست میگھالیہ میں 200 سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا، طوفان سے ریاست میزورم سب سے زیادہ متاثر ہوئی
، جہاں اسکول اور سرکاری دفاتر بند کردیے گئے۔
اطلاعات کے مطابق آسام اور تریپورہ میں بارش کی وجہ سے بجلی اور انٹرنیٹ کی سپلائی منقطع ہوگئی ہے
جب کہ اروناچل پردیش اور آسام میں مزید شدید بارش کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔