ججزکی اکثریت ملکی خوشحالی پر متفق ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ زیادہ تر ججز ملک کی خوشحالی پر متفق ہیں لیکن کچھ کالی بھیڑیں عمران خان کو ریلیف دینے پر بضد ہیں
مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں ترقی نہیں ہوگی تو نہ جج ہوں گے نہ سیاستدان۔
خان کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے آ گیا، وہ افواج اور شہداء کے خلاف زہر اگل رہا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان نے فوج اور شہداء کے خلاف زہر اگل دیا، 190 ملین پاؤنڈ نواز شریف نے نہیں عمران خان نے چرائے۔
عمران خان کی سازشیں ناکام ہوں گی، افواج پاکستان ایسا نہیں ہونے دیں گی۔
انہوں نے کہا کہ آج نواز شریف کا چہرہ سرخ اور مخالفین کا منہ کالا ہو گیا ہے، 2017 میں ان کے ساتھ ہونے والے ظلم اور زیادتی پر اللہ انہیں دوبارہ عزت دے
انہیں جھوٹے مقدمے میں اقامہ پر سزا دی گئی۔ پانامہ جس کا کوئی اخلاقی جواز نہیں تھا۔