شبلی فراز کا کہنا ہے کہ حکمران 9 مئی کے پیچھے چھپ کر اپنی سیاست کر رہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے بانی عوام کے ساتھ ہیں، یہ تمام مقدمات سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے ہیں، حکمرانوں نے پاکستان کا مستقبل گروی رکھ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم یہ نہیں کہتے کہ ہمارے مقدمات بند کیے جائیں، فیصلے آئین اور قانون کے مطابق ہونے چاہئیں،
ہم آئین اور قانون پر یقین رکھنے والی جماعت ہیں، پی ٹی آئی کے بانی ملک کی سب سے بڑی جماعت کے سربراہ ہیں۔