خاورمانیکاکوتھپڑمارنےپر25ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا

خاور مانیکا کو تھپڑ مارنے کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور وکلا سمیت 25 ملزمان کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
مقدمے میں نامزد 12 پولیس اہلکار واقعے کے گواہ بن گئے، مقدمہ کی سماعت شروع ہوتے ہی وکلا اور لوگ عدالت کے باہر جمع ہونا شروع ہو گئے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق کیسز کی سماعت شروع ہوتے ہی وکلا اور پرائیویٹ افراد عدالت کے باہر جمع ہونا شروع ہوگئے
، اجتماع کی قیادت وکیل فتح اللہ برکی نے کی اور چیلنج کیا کہ انہوں نے آج ہمارے بانی پی ٹی آئی کے خلاف گواہی دی ہے۔
آج وکیل برکی نے انہیں زندہ نہ چھوڑنے کا چیلنج کیا، وکیل برکی نے خاور مانیکا کو دھکا دیا اور نعیم پنجوتا نے گھونسوں سے حملہ کیا۔