خیبرپختوںخوا حکومت نے بجلی لوڈمینجمنٹ سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی تیار کرلی

خیبرپختونخوا حکومت نے بجلی کی لوڈمینجمنٹ سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی تیار کرلی،
جب کہ بجلی کے واجبات کے لیے جرگے سے مدد لینے کا مشورہ دیا ہے۔
دستاویز کے مطابق لائن لاسز والے 177 فیڈرز میں 18 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جائے گی۔
50 فیڈرز پر بجلی کی بقایاجات قسطوں میں ادا کی جا سکتی ہیں۔
دستاویز کے مطابق پیسکو لوڈ مینجمنٹ کا شیڈول جاری کرے گا اور خرابی کو دور کرے گا۔
اس کے علاوہ بجلی کے واجبات کے لیے جرگے سے مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ دستاویز کے مطابق گزشتہ 10 دنوں میں بجلی چوری کے 195 مقدمات درج ہوئے
، بجلی چوری کے 30 مقدمات درج ہوئے، 3 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
نادہندگان سے 60 لاکھ روپے سے زائد کے واجبات وصول کیے گئے۔