خیبر پختونخوا میں گندم کی خریداری میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کے انکشاف

خیبرپختونخوا میں گندم کی خریداری میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کے انکشافات کے بعد صوبائی حکومت نے گندم کی مزید خریداری روکنے اور تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
خیبرپختونخوا حکومت نے 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدنے کا اعلان کیا تھا تاہم اب صوبائی حکومت نے 2 لاکھ میٹرک ٹن کی خریداری بند ہونے کے بعد گندم کی خریداری میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔
گندم کا کوٹہ پورا ہو گیا، اب مزید خریداری نہیں ہو سکے گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی روز سے سڑکوں پر کھڑے ٹرکوں کے ٹائر پھٹنے لگے ہیں، سینکڑوں ٹرک مالکان سراپا احتجاج ہیں،
ان کا نقصان ہو رہا ہے، انجن خراب ہو رہے ہیں ٹرک ڈرائیوروں پر یہ بھی الزام ہے کہ وہ سرکاری گندم ڈپو پر گاڑیاں اتارنے اور پہلے اپنا نمبر لینے کے لیے اہلکاروں سے رشوت طلب کرتے ہیں۔