دورہ انگلینڈ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کل کیا جائے گا

دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کل کیا جائے گا۔
پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قومی سلیکشن کمیٹی دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان کرے گی۔
پاکستانی ٹیم آئرلینڈ کے خلاف 10، 12 اور 14 مئی کو ڈبلن میں میچ کھیلے گی جب کہ انگلینڈ کے خلاف میچ 22، 25، 28 اور 30 ​​مئی کو کھیلے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان انگلینڈ کے خلاف پہلے میچ کے بعد متوقع ہے اور فاسٹ باؤلر حارث رؤف قومی ٹیم میں جگہ بنائیں گے جب کہ عثمان خان کو بھی مزید چانس دیئے جانے کا امکان ہے۔
حارث رؤف کندھے کی انجری کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں تھے، محمد رضوان پہلے سے کافی بہتر محسوس کر رہے ہیں اور وہ بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔