وفاقی حکومت نے دارالحکومت اسلام آباد میں سرکاری رہائش گاہوں میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرتے ہوئے ایسے مقامات کی نگرانی کے لیے 3 ٹیمیں تشکیل دے دیں۔
وفاقی دارالحکومت میں سرکاری گھروں میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں وزارت ہاؤسنگ کے ذیلی ادارے اسٹیٹ آفس نے سرکاری مکانات میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کی جگہوں کی نشاندہی کے لیے 3 سروے ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔
سرکاری رہائش کے کرائے پر کمرشل سرگرمیوں میں مصروف لوگوں کی الاٹمنٹ بعض اوقات منسوخ کردی جاتی ہے تاہم چیف انسپکٹر ٹیموں کی نگرانی کریں گے اور ڈائریکٹر اسٹیٹ آفس کو رپورٹ پیش کریں گے۔