سعودی ولی عہد نے دورہ ایران کی دعوت قبول کر لی

سعودی ولی عہد نے دورہ ایران کی دعوت قبول کر لی
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دورہ ایران کی دعوت قبول کر لی ہے۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے ایران کے قائم مقام صدر ڈاکٹر محمد مخبر کی خصوصی دعوت قبول کی۔
خبر رساں اداروں کے مطابق سعودی ولی عہد نے ایران کے قائم مقام صدر کو فون کر کے تعزیت کا اظہار کیا۔
گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔