سینئر اداکار طلعت حسین انتقال کر گئے

پاکستان کے معروف سینئر اداکار، ہدایت کار اور گلوکار طلعت حسین انتقال کر گئے۔
کراچی آرٹس کونسل کے چیئرمین احمد شاہ نے بتایا کہ طلعت حسین کافی عرصے سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے،
طلعت حسین کی بیٹی نے اپنے والد کی موت کی تصدیق کردی ہے۔
طلعت حسین 1940 میں دہلی، بھارت میں پیدا ہوئے۔
کراچی آرٹس کونسل کے چیئرمین احمد شاہ کے مطابق طلعت حسین کئی روز سے نجی اسپتال کے آئی سی یو میں داخل تھے،
وہ شروع سے آرٹس کونسل کراچی کے رکن ہیں اور آرٹس کونسل کی گورننگ باڈی میں بھی شامل تھے۔
احمد شاہ نے کہا ہے کہ مرحوم طلعت حسین ایک عظیم انسان اور بہترین فنکار تھے،
انہوں نے کئی بھارتی اور غیر ملکی فلموں اور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔
پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد نے سینئر اداکار کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اداکارہ بشریٰ انصاری نے بھی اداکار کے انتقال کی خبر انسٹاگرام پر شیئر کی اور گہرے دکھ کا اظہار کیا۔