سیکیورٹی فورسز کے 3 مختلف آپریشنز میں 23 دہشت گرد مارے گئے

خیبرپختونخوا میں دو روز کے دوران سیکیورٹی فورسز کی 3 مختلف کارروائیوں میں 23 دہشت گرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی 3 الگ الگ کارروائیوں میں 23 دہشت گرد مارے گئے،
ترجمان پاک فوج کے مطابق حسن خیل کے علاقے میں آپریشن کے دوران 6 دہشت گرد مارے گئے۔
26 مئی کو پشاور میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو گرفتار اور متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع ٹانک میں آج ایک اور کارروائی میں 10 دہشت گرد مارے گئے۔ سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان تیسری جھڑپ ضلع خیبر کے علاقے باغ میں ہوئی، سیکیورٹی فورسز سے مقابلے میں 7 دہشت گرد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق اس دوران 5 بہادر جوانوں نے بہادری سے مقابلہ کیا، شدید فائرنگ کا سامنا کیا تاہم اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔