شاہین آفریدی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کا نائب کپتان بننے سے انکار کردیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی نے قومی ٹیم کا نائب کپتان بننے سے انکار کر دیا۔
ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے نائب کپتانی کی پیشکش ٹھکرا دی ہے۔
سلیکشن کمیٹی نے شاہین آفریدی کو نائب کپتانی کی پیشکش کی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فی الحال شاہین آفریدی یہ عہدہ لینے کو تیار نہیں جس کے بعد محمد رضوان نائب کپتانی کے مضبوط دعویدار ہیں۔
حال ہی میں شاہین آفریدی کو کپتانی سے ہٹا کر ایک بار پھر کپتانی بابر اعظم کو سونپی گئی ہے
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ یکم جون سے شروع ہوگا، پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ 6 جون کو امریکا کے خلاف کھیلے گی۔