پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے انگلینڈ کے ہاتھوں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست کے بعد کپتان بابر اعظم کو ورلڈ کپ کے لیے اہم مشورہ دیا ہے۔
معلومات کے مطابق سابق کپتان شعیب ملک نے ٹوئٹر پر پیغام میں بابر اعظم کو ورلڈ کپ میں اوپننگ کے بجائے تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرنے کا مشورہ دیا
کیونکہ مڈل آرڈر اسٹرائیک کو بدل سکتا ہے اور بابر ہمارے لیے بہترین آپشن ہیں۔
اس کے علاوہ شعیب ملک نے شاداب خان اور اعظم خان کے بارے میں کہا کہ آپ دونوں ہماری ٹیم کے لیے اہم ہیں
، اپنا اعتماد مت کھوئیں، دل سے کھیلیں، آپ میچ ونر ہیں، بلند حوصلے کے ساتھ ورلڈ کپ میں جائیں۔