آج پیزا سے لے کر برگر تک ہر چیز میں چکن ہوتا ہے لیکن اسے کھانا نقصان دہ بھی ہو سکتا ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق چکن کی جلد کا استعمال آپ کی صحت پر مضر اثرات مرتب کرتا ہے اور چکن کے اس حصے کا استعمال نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے
کیونکہ اس میں بہت زیادہ نقصان دہ چکنائی ہوتی ہے۔
، یہ کوئی غذائیت فراہم نہیں کرتا، لیکن کھانے میں مزیدار ہے۔ یہ جاننا ضروری ہے کہ اگر مرغی کے جسم کا کوئی حصہ مکمل طور پر بیکار ہے تو وہ اس کی جلد ہے۔
اگر آپ چکن کی کھال کھانے کے شوقین ہیں تو آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ چکن کی کھال کھانے سے جسم میں نقصان دہ چربی جمع ہونے اور وزن بڑھنے کا بہت زیادہ امکان ہوتا ہے
۔ اس کے علاوہ چکن کو چھلکے کے ساتھ کھانے سے ہائی بلڈ پریشر اور امراض قلب جیسے امراض کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔