عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور جمعہ کو قیمتوں میں مزید کمی ہوئی۔
برینٹ کروڈ فیوچر 58 سینٹ یا 0.71 فیصد گر کر 80.78 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔
یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ فیوچر 59 سینٹ یا 0.77 فیصد کمی کے ساتھ 76.28 ڈالر پر تھا۔
برینٹ 7 فروری کے بعد اپنی کمزور ترین سطح پر بند ہوا اور یو ایس کروڈ 23 فروری کے بعد اپنی کم ترین سطح پر بند ہوا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کی بڑی وجہ مہنگائی کی وجہ سے شرح سود میں اضافے اور ایندھن کی طلب میں کمی کا خدشہ ہے۔