وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو ایس آئی ایف سی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی۔
اسپیشل انویسٹمنٹ کونسل (ایس آئی ایف سی) کا اجلاس 25 مئی کو اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت طلب کیا گیا ہے
اور اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کو اجلاس میں مدعو نہیں کیا گیا۔
تاہم خیبرپختونخوا کو بالآخر ایس آئی ایف سی اجلاس میں نمائندگی مل گئی ہے۔
وفاق نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
علی امین گنڈا پور نے دعوت نامے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ اجلاس میں ضرور شرکت کریں گے۔
یاد رہے کہ اجلاس میں خصوصی سرمایہ کاری سے متعلق منصوبوں کی منظوری دی جائے گی۔