مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان جھوٹی کہانیاں گھڑنے کے ماہر ہیں،
اب ان کا ایک انٹرویو بغیر تصدیق کے عالمی میڈیا میں شائع ہوا ہے جس سے عدلیہ پر ریلیف کے لیے دباؤ بڑھ گیا ہے۔
طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ خود پی ٹی آئی نے مخالفین کو جیلوں میں ڈالا، انٹرنیشنل میڈیا کو انٹرویو دیا جو بغیر تصدیق کے چھاپا گیا،
انٹرنیشنل میڈیا کو انٹرویو چھاپنے سے پہلے تصدیق کرنی چاہیے تھی۔
طلال چوہدری کے مطابق آئی ایم ایف معاہدہ توڑنا ان کی سوچی سمجھی سازش ہے
، 9 مئی کو اداروں میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، آج پھر عدلیہ پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔