پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ دیگر قیدی بھی عمران خان کو اڈیالہ جیل میں دی جانے والی سہولیات پر اعتراض کر رہے ہیں۔
بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عدالتیں سنگین مقدمات میں قیدیوں سے روزانہ ملاقات کی اجازت دے رہی ہیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ جب نواز شریف اڈیالہ اور کوٹ لکھپت جیلوں میں بندتھے تو ہفتے میں صرف ایک بار ملاقات کی اجازت تھی۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی ملک کی جنگ نہیں لڑ رہے بلکہ اپنی چوریاں چھپانے کے لیے قیمتی تحائف کی چوری، گھڑی چوری اور 190 ملین پاؤنڈز کی چوری کے مقدمات میں جیل کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

عمران خان کو جیل میں دی جانے والی سہولیات پر دیگر قیدی اعتراض کر رہے ہیں، عظمیٰ بخاری
-