غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف امریکی یونیورسٹیوں میں مظاہرین پر پولیس کی کارروائی

غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف امریکی یونیورسٹیوں میں احتجاج کرنے والے فلسطینی حامی مظاہرین کے خلاف پولیس نے کارروائی کی۔
خبر رساں ادارے کے مطابق لاس اینجلس کی یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سے طلبہ کے کیمپوں کو ہٹا دیا گیا۔
خبر رساں ادارے کے مطابق طلباء اور مظاہرین نے شرم کرو، فلسطین کو آزاد کرو کے نعرے لگائے اور اس موقع پر متعدد طلباء کو گرفتار بھی کیا گیا۔
یونیورسٹی آف نیو ہیمپشائر سے بھی احتجاجی کیمپوں کا صفایا کر دیا گیا جب کہ 90 طلباء کو گرفتار کر لیا گیا۔
گزشتہ روز کولمبیا یونیورسٹی میں احتجاجی کیمپ خالی ہونے کے بعد درجنوں طلباء کو گرفتار کر لیا گیا۔