غیر ملکی باشندوں پر دہشت گردوں کے حملوں سے متعلق رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی

4 سال کے دوران غیر ملکی باشندوں پر ہونے والے دہشت گرد حملوں کی رپورٹس قومی اسمبلی میں جمع کرادی گئیں۔
تفصیلات وزیر داخلہ محسن نقوی نے تحریری طور پر پیش کیں۔
وزیر داخلہ کے مطابق 4 سال میں چینی اور جاپانی باشندوں کے خلاف دہشت گردی کے 8 واقعات ہوئے جن میں 62 افراد ہلاک اور 38 زخمی ہوئے۔
محسن نقوی کے مطابق خیبرپختونخوا میں دو واقعات میں 47 افراد جاں بحق اور 28 زخمی ہوئے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداء کی تعداد 2، عام شہریوں کی تعداد 22 تھی۔