فروٹ جوس کونسل کے وفد نے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سے ملاقات کی، وفد نے چیئرمین ایف بی آر سے 20 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
فروٹ جوس کونسل کے وفد نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین ملک امجد زبیر ٹوانہ سے ملاقات میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔
فروٹ جوس کونسل کے اراکین نے کہا کہ 20 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سے سیلز میں 40 فیصد کمی واقع ہوئی ہے
، جوس انڈسٹری پر پہلے سے لاگو 18 فیصد جی ایس ٹی کے پیش نظر سیلز میں مزید کمی سے حکومتی ریونیو میں بھی کمی آئے گی
۔ ٹیکسوں کی بلند شرعوں نے معیشت کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔