وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ لگانے کے شبہ میں تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر عرفان نواز کے مطابق آگ گرمی کی شدت اور ہوا کی رفتار کے باعث پھیل رہی ہے تاہم آگ پر قابو پانے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کر لی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ لگانے کے شبہ میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور گرفتار افراد سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فائر فائٹرز اور ہیلی کاپٹر آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لے رہے ہیں۔
ڈی سی کے مطابق دو روز قبل آگ لگانے والے 15 افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور آئندہ چند روز میں مزید گرفتاریاں کی جائیں گی۔