محکمہ موسمیات نےگرمی کی لہر میں کمی کی نوید سنادی

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں چلچلاتی گرمی میں کمی کا اعلان کر دیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 28 مئی سے یکم جون کے درمیان بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 28 مئی کو کمزور مغربی لہر ملک کے بالائی علاقوں کو متاثر کرنے کا امکان ہے
28 سے 29 مئی کے دوران کوئٹہ، ژوب، زیارت، بارکھان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 28 مئی سے یکم جون تک چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، کوہستان، وزیرستان، شانگلہ، لکی مروت، کرک، پشاور اور مردان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں 28 مئی سے یکم جون تک بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، اوکاڑہ اور فیصل آباد سمیت دیگر مقامات پر بارش کا امکان ہے۔