ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
.جیم اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 41 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 8 ڈالر کمی سے 2288 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
پاکستان میں سونے کی قیمت 20 ڈالر پریمیم کے اضافے کے بعد 2308 ڈالر فی اونس ہے۔