سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے اہم اعلان کر دیا۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد راستہ مذاکرات ہیں
بااختیار حلقوں سے بات چیت ہی نتیجہ خیز ثابت ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی ملک و قوم کی خاطر مذاکرات کے لیے رضامند ہوئے، سابق صدر عارف علوی کو مذاکرات کی دعوت کا مثبت جواب دینا چاہیے۔
موجودہ حالات میں بات کرنے سے انکار ملک و قوم کے لیے اچھا نہیں ہو گا۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے رہنما جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعے محاذ آرائی سے گریز کریں،
ہر معاملے میں زیرو ٹالرنس کے دعویداروں کا مظاہرہ سب کے سامنے ہے۔