نسوار شریعت میں ممنوع نہیں، وزیر زراعت خیبرپختونخوا

صوبائی وزیر زراعت خیبرپختونخوا میجر ریٹائرڈ سجاد خٹک نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے نسوار کے تمباکو پر بھی ٹیکس عائد کیا ہے جس کا استعمال نہ گناہ ہے نہ ثواب۔
خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں فنانس بل میں ترمیم پر بحث کرتے ہوئے صوبائی وزیر زراعت سجاد خٹک نے کہا کہ نسوار غریب کی دوا ہے، شریعت میں نسوار حرام نہیں ۔
اپوزیشن ارکان ثابیہ شاہد اور احمد کنڈی نے فنانس بل میں ترامیم پیش کرتے ہوئے کہا کہنسوار اور سگریٹ پر ٹیکس لگژری آئٹمز ہیں، پرائیویٹ سکولوں پر ٹیکس ختم کیا جائے۔
مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی ثوبیہ شاہد نے کہا کہ تعلیم پر ٹیکس لگانے کے بجائے تمباکو کی برآمدات پر ٹیکس بڑھایا جائے جب کہ پرائیویٹ اسکولوں اور کالجوں پر ٹیکس ختم کیا جائے۔