نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ٹول ٹیکس بڑھا دیا

نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے ٹول ٹیکس بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
این ایچ اے کی جانب سے قومی شاہراہوں پر ٹول ٹیکس بڑھا دیا گیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گاڑی کا ٹول ٹیکس 30 روپے سے بڑھا کر 40 روپے، ویگن کا 50 روپے سے بڑھا کر 70 روپے اور بس کا 100 روپے سے بڑھا کر 130 روپے کر دیا گیا ہے۔
100 روپے اضافے کے بعد آرٹیکلیولیٹڈ ٹرکوں پر ٹول ٹیکس 250 روپے سے بڑھ کر 350 روپے ہو گیا ہے۔