وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ کے باعث امن و امان کا مسئلہ ہے، ایسا راستہ نکال لیا ہے جس سے عوام کو ریلیف ملے گا۔
وزیر توانائی اویس لغاری نے اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔
اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ عوام کا بڑا مسئلہ ہے،
انہوں نے لوڈشیڈنگ کے معاملے پر بھی بات کی۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی نے کہا ہے کہ اداروں سے ہماری کوئی جنگ نہیں، میرا گورنر خیبرپختونخوا سے کوئی اختلاف نہیں۔
اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت سے مثبت بات چیت ہوئی۔
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ سیاست دانوں پر تنقید کرنے والوں کو آج شرم آنی چاہیے، ہم نے مسائل حل کیے ہیں۔