وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ناقص کارکردگی پر انڈسٹریل اسٹیٹ کے سربراہ کو تبدیل کرنے کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیرصدارت اسپیشل اکنامک زون کے مسائل سے متعلق اجلاس ہوا،
جس میں اسپیشل اکنامک زون میں دستیاب کاروباری سہولیات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں صنعت کے فروغ کے اہداف حاصل کرنے میں ناکامی پر برہمی کا اظہار کیا۔
اور اہداف پورے نہ کرنے اور ناقص کارکردگی پر انڈسٹریل اسٹیٹ کے سربراہ اور بورڈ کو تبدیل کرنے کا حکم دیا
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ انڈسٹریل اسٹیٹ کے سربراہ اور ٹیم کی ماضی میں سہولیات فراہم کرکے کارکردگی کا آڈٹ کیا جائے گا۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ انڈسٹریل اسٹیٹ کو اسی مقصد کے لیے استعمال کیا جائے جس کے لیے یہ قائم ہے۔
![](https://i0.wp.com/baithak.news/wp-content/uploads/2024/05/13-22.jpg?fit=700%2C400&ssl=1)
وزیراعلیٰ پنجاب نے ناقص کارکردگی پر انڈسٹریل اسٹیٹس کے سربراہ کو تبدیل کرنے کا حکم دیدیا
-