وزیر اعظم شہباز شریف سے پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پیپلزپارٹی کو دوبارہ کابینہ میں شمولیت کی دعوت دی،
پی پی رہنماؤں نے موقف اختیار کیا کہ شمولیت کا حتمی فیصلہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو کریں گے۔
پیپلز پارٹی کے وفد نے بجٹ کی منظوری میں حکومت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے اپنی تجاویز پیش کیں۔
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں بیس سے پچیس فیصد اضافے کا مطالبہ۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ تنخواہ میں اضافہ اپنی استطاعت کے مطابق کریں گے۔
سندھ حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز کی فراہمی میں تیزی لانے کی بھی کوشش کی۔